حیدرآباد۔20جون(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے
تلگو دیشم کے ضلع گنٹور کے ستینا پلی حلقہ کے رکن اسمبلی کے شوا پرساد کو
منتخب کیا گیا۔ وائی ایس جگن موہن
ریڈی نے بھی متفقہ طور پر اس امیدوار کی
تائید کی۔ انہوں نے اپنے عہدہ کا آج جائزہ لے لیا۔ انہوں نے چار ارکان
اسمبلی کو آج حلف بھی دلوایا جو کل غیر مناسب وقت کے بہانہ حلف اٹھانے سے
باز رہے۔